17 جولائی 2010 - 19:30

فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس نے ایک بیان میں عرب لیگ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی حمایت کو فلسطینی عوام کے لئے مایوس کن قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

عرب لیگ کو اسرائیل کی جارحیت اور اس کے مظالم کے سامنے ٹھوس اقدامات اور واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے تھا لیکن اس کے بجائے عرب لیگ نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کی حمایت کرکے فلسطینی عوام کے حقوق ، جذبات و احساسات کو مجروح کیا ہے۔

 حماس کے بیان کے مطابق گذشتہ 6 دہائیوں کے عرب اسرائیل مذاکرات کا کونسا نتیجہ بر آمد ہوا ہے جس کی بنا پر عرب لیگ پھر نام نہاد مذاکرات کی حمایت کررہی ہے حماس کے بیان کے مطابق عرب لیگ کی پسپائی کی وجہ سے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں مزید اضافہ ہوگیا ہے عربوں کے مایوس کن مؤقف کی وجہ سے اسرائیل دنبدن جری بنتا جارہا ہے حماس نے عرب لیگ کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی اہداف کے خلاف قراردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/152